ممبئی : ممبئی پولس کمشنر وویک پھنسلکر نے اپنی صاحبزادی کی شادی کے بعد بھی اپنے فرائض کو بحسن و خوبی انجام دیا۔ پھنسلکر ایک ایسے افسر ہیں جو جنون کی حد تک اپنے فرض سے محبت کرتے ہیں۔ یہی اس بات کا غماز ہے کہ گھر میں صاحبزادی کی شادی ہے اور اسی روز والد گھر سے باہر احتجاجی مظاہرہ میں اپنی خدمات انجام دینے میں سرگرداں ہیں۔ وویک پھنسلکر نے مہاوکاس اگھاڑی کے مورچہ کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے جس کی وجہ سے مورچہ میں کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا عظیم مورچہ پرامن طور پراختتام پذیر ہونے میں وویک پھنسلکر کی حکمت عملی بھی اہم رہی ہے پولس کمشنر نے مورچہ کے لئے جو لائحہ عمل تیار کیاتھا اسی مناسبت سے پولس فورس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی مورچہ کو مشروط اجازت دی گئی تھی قابل اعتراض اور دل آزاد نعروں ۔ ہتھیاروں لاٹھی ڈنڈوں کے رکھنے پر بھی پابندی تھی ایک طرف اپوزیشن تو دوسری طرف بی جے پی اور برسر اقتدار پارٹیوں نے معافی مانگو احتجاج شروع کر رکھا تھا لیکن دونوں مورچہ اور احتجاج کو پولس نے حکمت عملی کے پرامن طور پر اختتام پہنچایا یہی پولس کمشنر وویک پھنسلکر کی بڑی کامیابی ہے ٹریفک پولس سے لے کر سڑکوں کی منتقلی اور اسے مقفل کیا گیا تھا جے جے فلائی اوور کو مورچہ کو گزارا گیا تھا ممبئی پولس کی دو ہزار سے زائد جمیعت مورچہ کے بندوبست پر تعینات کی گئی تھی مورچہ کا پرامن اختتام پولس کمشنر کی کاوشوں اورمحکمہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔
اس مورچہ میں تمام اپوزیشن پارٹیاں شریک تھیں اس کے باوجود مورچہ میں کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا پولس کمشنر وویک پھنسلکرکے گھر میں شادی کے بعد بھی وہ پولس کمشنردفتر میں موجودرہ کر مورچہ کی حکمت عملی تیارکی تھی اور یہی وجہ رہی کہ مورچہ میں کوئی بھی گڑبڑی یا ناموافق واقعہ پیش نہیں آیا ۔