ممبئی ، 13 مئی (یو این آئی) مہاراشٹرا پولیس کے کنٹرول روم کو منگل کے روز ایک گمنام ای میل موصول ہوئی، جس میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ممبئی یا کسی اور مقام پر ممکنہ بم دھماکے کی وارننگ دی گئی ہے ۔ اگرچہ اس ای میل میں نہ مقام کی وضاحت کی گئی ہے اور نہ ہی وقت کی تفصیل فراہم کی گئی، لیکن بھیجنے والے نے حکام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس انتباہ کو سنجیدگی سے لیں اور کسی بھی خطرے کو نظرانداز نہ کریں۔