٭ ممبئی کے ایک اسکول کے ایک 15 سالہ لڑکے نے حال ہی میں ایس ایس سی کا امتحان لکھا ہے جس کی طبی جانچ پر وہ کورونا وائرس سے مثبت پایا گیا۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے محکمہ تعلیم نے محکمہ صحت کو 36 طلبہ اور 9 ٹیچرس کی فہرست پیش کی ہے جن سے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ اس طالب علم کے رابطے میں آئے تھے۔ کورونا وائرس کے امکانی خطرے کے پیش نظر ان تمام کی طبی جانچ کی جائے گی۔