ممبئی کیس کے قیدی یوسف میمن کا جیل میں انتقال

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : ممبئی سلسلہ وار دھماکہ کیس 1993ء کے مجرم اور مفرور ملزم ٹائیگر میمن کے بھائی یوسف میمن کا جمعہ کو مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کی سنٹرل جیل میں انتقال ہوا۔ پولیس نے کہا کہ 57 سالہ یوسف نے صبح میں سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی ۔ اسے ڈسٹرکٹ سیول ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران صبح تقریباً 10:45 کو انتقال کرگیا۔ ناسک پولیس کمشنر وشواس پاٹل نے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ ایک اور میمن بھائی یعقوب کو اس کیس میں 2015ء کو پھانسی دی گئی تھی۔