ممبئی کی آٹو ڈرائیور شیرین انٹرنیٹ پر مقبول

   

ممبئی : اب وہ زمانہ گیا جب موٹر ٹرانسپورٹ میں ڈرائیونگ کا کام صرف مرد کیا کرتے تھے۔ کئی برسوں سے عورتیں نہ صرف آٹو چلارہی ہیں، کار چلارہی ہیں بلکہ ہوائی جہاز تک اُڑا رہی ہیں۔ ممبئی میں ایک آٹو رکشہ ڈرائیور شیرین 3 بچوں کی ماں ہے اور وہ اپنی ماں اور بہن سے محروم ہوچکی ہے۔ اُس کی شادی بھی ٹوٹ گئی لیکن اُس نے حوصلہ نہیں ہارا اور آٹو رکشہ ڈرائیونگ سیکھ کر اِسے معاش کا ذریعہ بنایا۔ شیرین نے انٹرنیٹ پوسٹ میں بتایا کہ ابتداء میں بعض آٹو رکشہ ڈرائیوروں نے اُسے ہراساں کیا لیکن اُس نے کچھ پرواہ نہ کی۔ اُس کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ مرد مسافر نے اُسے دبنگ لیڈی قرار دیا تھا ۔