ممبئی کی ’’بیسٹ ‘‘ بس خدمات کی ہڑتال ختم

   

ممبئی ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نو روزہ طویل ہڑتال جس میں تقریباً 32 ہزار کارکنوں نے حصہ لیا، آج ختم ہوگئی۔ اس کے مرکزی قائد ششانک راؤ نے کہا کہ ان کے اس اعلان سے بیسٹ کارکنوں کی ہڑتال اختتام کو پہنچی۔ قبل ازیں اتفاق رائے کیا گیا تھا کہ ہڑتال واپس لے لی جائے اور ان کے تنخواہ میں 10 مرحلوں میں اضافہ کی پیشکش منظور کرلی جائے جو سرکاری زیرانتظام بس خدمات کے انتظامیہ کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ بیسٹ کے کارکن 8 جنوری سے ہڑتال کررہے تھے اور ان کے مختلف مطالبات تھے جس میں تنخواہ میں اضافہ، پے اسکیل پر نظرثانی اور بیسٹ کے بجٹ کو برہن مجلس بلدیہ کے بجٹ میں ضم کرنا شامل ہیں۔ حکومت نے ایک اعلیٰ سطحی بااختیار کمیٹی جاریہ ہفتہ کے اوائل میں قائم کی تھی جس نے سفارش کی تھی کہ بیسٹ کے ملازمین کی تنخواہ میں 10 مرحلوں میں اضافہ کیا جائے اور اس سفارش کو ایک عبوری اقدام قرار دیا تھا۔ بیسٹ کے پاس 3200 بسوں کا بیڑا موجود ہے ۔