ممبئی کی حاجی علی درگاہ میںزائرین کا داخلہ بند

   

ممبئی 19مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) کرونا وائرس کی وباء کے سبب ممبئی کی مشہور حضرت حاجی علی اور حضرت مخدوم شاہ ماہم کی درگاہوں میں زائرین کے داخلے پر آئندہ اعلان تک پابندی عائد کردی گئی ہے ،حاجی علی درگاہ اور مخدوم شاہ درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے اس کا اعلان آج یہاں کیا ہے ۔اس مقصد حکومت کے ذریعے وباء کی روک تھام کے لیے کیے جارہے اقدام میں تعاون کرنا ہے ۔سہیل کھنڈوانی نے مزید کہا کہ انہوں نے گزشتہ چار دنوں سے حالات کا جائزہ لیا اور شہری انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تبادلہ خیال کے بعد ہی ممبئی شہر اور انسانی بنیاد پر یہ فیصلہ ہوا ہے ۔جوکہ معاشرہ کے لیے ہماری زمہ داری بھی ہوتی ہے ۔کیونکہ ممبئی میں کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔