بالی ووڈ ایکٹر اکشے کمار جلد ہی ڈائرکٹر روہت شیٹی کی فلم ’’سوریہ ونشی‘‘ میں نظر آئیں گے۔ پہلے ایسی خبریں آئی تھیں کہ ایکٹر نے فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ٹیم ممبئی میں کچھ سین کو پھر سے شوٹ کررہی ہے جہاں اکشے ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’’گڈنیوز‘‘ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ وہیں وہ سوریہ ونشی کے لئے پولیس یونیفارم میں شوٹنگ بھی کررہے ہیں۔ ری شوٹ کی یہ تصویریں انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ فائنس اکشے کی فلم کے لئے کافی اکسائیٹیڈ ہیں۔ وہیں دوسری جانب کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ٹریفک جام کے لئے آواز اٹھائی اور کہا کہ فلم کی شوٹنگ کی وجہ انہیں ’’سی لنک‘‘ کے پاس کئی گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسے رہنا پڑا۔ سوشل میڈیا یوزرس نے بتایا کہ سوریا ونشی کی شوٹنگ کی وجہ سے کیسے انہیں تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔ بات کریں فلم کی تو اس میں اکشے کے مقابل کیٹرینہ کیف نظر آئیں گی۔ یہ فلم اگلے سال 27 مارچ کو ریلیز ہوگی۔