ممبئی کی عمارت میں آتشزدگیدم گھٹنے سے 5 افراد زخمی

   

ممبئی : مشرقی ممبئی میں کنجورمارگ علاقہ میں مہاڈا کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی ہے ،بی ایم سی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کنٹرول نے اتوار کو یہاں کیا کہ کم از کم پانچ افراد کو دم گھٹنے سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا جب 14 منزلہ مہاراشٹر آریا اینڈ ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی مہاڈا کی عمارت کی چوتھی منزل میں آگ لگ گئی۔ کنجورمارگ میں، صبح 9.15 بجے کے قریب یہ واقعہ پیش آیا ،آگ گراؤنڈ فلور کے میٹر باکس روم اور وائرنگ، چوتھی منزل پر تنصیبات اور اوپری منزل کی طرف جانے والی بجلی کی پائپ لائن میں لگی۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کے لیے تین فائر ٹینڈر بھیجے جنہوں تقریباً 45 منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔