ممبئی کی غیر قانونی 9 منزلہ عمارت بلدیہ کے ہاتھوں منہدم

   

ممبئی 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ 9 منزلہ عمارت جس کی تعمیر گنجان آباد علاقہ پائی دھونی میں کی گئی ہے، منہدم کردی گئی۔ برہن ممبئی مجلس بلدیہ کے عہدیدار نے منگل کے دن اطلاع دی کہ اِس عمارت میں 90 فلیٹ، 5 تجارتی مراکز قائم تھے اور کرایہ داروں کو گزشتہ سال مارچ میں ہی نوٹس جاری کی جاچکی تھی۔
اُن میں سے کئی نے عدالت میں درخواست دی تھی لیکن بلدیہ نے حکمنامہ حاصل کیا تھا کہ عمارت کو منہدم کردی جائے۔