ممبئی۔ ممبئی کے گنجان مسلم آبادی والے علاقے پائدھونی میں ایک تیز رفتار کار نے 8 افراد کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 4 افراد جگہ پر ہی ہلاک ہو گئے ، اور دیگر چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، مرنے والوں میں 3 خواتین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ، رات 9 بجے کے لگ بھگ کرافورڈ مارکیٹ میں جنتا ہوٹل کے سامنے 8 افراد تیز رفتار کار کی زد میں آگئے ۔زخمیوں کو قریبی جے جے اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیا گیا ہے ۔بہت زیادہ بھیڑ اور بازار کے علاقے میں تیزرفتاری سے کار چلانے سے پیدل چلنے والوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے اس کا اس بات کے احساس کے باوجود کہ ، ملزم نے ایک ماروتی سوزوکی ایسٹیم سے تیز رفتار آٹھ افراد کو نشانہ بنایا۔ ان میں سے 3 خواتین اور ایک مرد حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔