ممبئی : جنوبی ممبئی میں کملا ملز کے ورلڈ ٹریڈٹاور میں لفٹ گرنے سے کم از کم 13 افراد زخمی ہوئے ہیں ،ایک زخمی کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ ایک بدقسمت واقعہ میں بدھ کی صبح لوئر پریل میں کملا ملز کے ٹریڈ ورلڈ ٹاور سی میں ایک مسافر لفٹ چوتھی منزل سے گراؤنڈ فلور پر گر گئی۔ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو سیکیورٹی پرسنل نے باہر نکالا،جن میں سے 08 زخمیوں کو گلوبل اسپتال، 01 کو کے ای ایم اسپتال بھیجا گیا اور دیگر 4 معمولی زخمیوں نے اسپتال میں داخل ہونے سے انکار کردیا۔