ممبئی کے اسکان مندر کو بم دھماکے کی ای میل دھمکی

   

ممبئی ، 22 جولائی (یو این آئی) ممبئی کے گرگام چوپاٹی پر واقع اسکان مندر کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں واضح طور پر یہ دھمکی دی گئی تھی کہ اگر مخصوص مطالبات کو 16 گھنٹوں کے اندر پورا نہ کیا گیا تو مندر کو بم دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔ اس واقعہ نے انتظامیہ اور عقیدت مندوں کے درمیان شدید بے چینی پیدا کر دی ہے ۔