ممبئی : جنوبی ممبئی میں واقع ممبئی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں ایک زبردست آگ لگ گئی لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے افسران نے یہ اطلاع آج (اتوار) کو دی ۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کا یہ دفتر جنوبی ممبئی کے بلارڈ اسٹیٹ میں واقع قیصر ہند نامی پانچ منزلہ عمارت میں واقع ہے ممبئی فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع صبح 2 بجکر 39منٹ پر موصول ہوئی ابتدائی طور پر اسے معمولی آگ یعنی سطح ایک کی آگ سمجھا جارہا تھا لیکن صبح ساڑھے تین بجے آگ مزید پھیلنے لگی اور اس پر قابو نہیں پایا جاسکا جس کے سبب اس کی سطح دوم کی آگ کے مطابق درجہ بندی کی گئی۔ عہدیداروں نے تصدیق کی کہ آگ پانچ منزلہ عمارت کی چوتھی منزل تک ہی محدود ہے ۔