ممبئی ، یکم جون (یو این آئی) جنوبی ممبئی کے فورٹ علاقے میں واقع معروف جوتوں کی کمپنی باٹا کے شوروم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ آگ لگنے سے بارش کے جوتوں کا ایک بڑا ذخیرہ جل کر خاکستر ہو گیا۔فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق، ناریمن روڈ کے قریب واقع گراؤنڈ پلس پانچ منزلہ رستم عمارت کی پہلی منزل پر آگ لگی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے بی ایم سی کے اے وارڈ اور بیسٹ کے افسران کے ساتھ مل کر فوری طور پر کارروائی شروع کی اور چار گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔خوش قسمتی سے اس حادثہمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔