ممبئی : مشہور اور معروف سبکدوش اعلی پولیس افسراور عوامی وکاس پارٹی کے صدر شمشیر خان پٹھان گزشتہ شب طویل علالت کے بعد 69سال کی عمر میں جنوبی ممبئی کے مسینا اسپتال میں علاج کے دوران اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔پسماندگان میں اہلیہ،دو بیٹے اور بیٹی ہیں۔ اس کا اعلان ان کے غم زدہ صاحبزادہ شہزاد شمشیر خان پٹھان نے انتہائی دکھ کے ساتھ، کیا کہ “میرے والد شمشیر خان پٹھان (ریٹائرڈ اے سی پی اور قومی صدر عوامی وکاس پارٹی) بروز جمعہ کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے اور ایک طویل علالت کے بعد مسینا اسپتال میں انہوں نے 10.30بجے آخری سانسں لی۔ان جسد خاکی کو20 مئی کو صبح 7 بجے سے 9 بجے تک ثنا کمیونٹی ہال نورباغ ممبئی میں دیداراور (تعزیتی اجلاس) کے لیے رکھا گیا اور بعد میں انہیں ان کے آبائی وطن شہر ناسک لے جایا گیا جہاں ان کی تدفین عمل میں آئی۔
