ممبئی کے ساحل پر حادثہ ، کشتی اُلٹ گئی

   

13 سیاحوں کی موت،80مسافر بچائے گئے
ممبئی : ممبئی میں بحرعرب میں مشہور گیٹ وے آف انڈیا سے سمندر میں واقع تفریحی مقام ایلیفنٹا جزیرے جاتے ہوئے چہارشنبہ کوایک تفریحی کشتی کے الٹنے سے 13 مسافروں کی موت ہو گئی اور فیئرپر سوارسوار 80،دیگر کو بچا لیا گیا۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بتایا کہ جہاز میں عملے سمیت کل 85 مسافر سوار تھے ، جن میں سے اب تک 80 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اور 5 لوگ لاپتہ ہیں۔ ہاسپٹل میں داخل 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی افراد کی حالت مستحکم ہے ۔ نیل کمل نامی فیری بوٹ ممبئی کے قریب ایک مشہور سیاحتی مقام ایلیفینٹا جزائر کی طرف جا رہی تھی، جب اسپیڈ بوٹ نے ٹکرماردی ،اس سے پہلے اس کا چکر لگایاہندوستانی بحریہ، کوسٹ گارڈ اور میرین پولیس کے درمیان تال میل سے بچاؤ کی کوششیں شروع کی گئی ہیں۔ اس آپریشن میں بحریہ کی 11 کشتیاں، میرین پولیس کی تین کشتیاں، اور کوسٹ گارڈ کا ایک جہاز اس علاقے کی سرگرمی سے تلاش کر رہا ہے ۔ مزید برآں، چار ہیلی کاپٹروں کو تلاش اور ریسکیو آپریشنز کے لیے تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی باقی مسافروں کو تلاش کیا جا سکے ۔