ممبئی: صنعت کار اور ٹاٹا سنس گروپ کے امیریٹس چیئرمین رتن ٹاٹا نے ممبئی دہشت گردانہ حملے کی 12 ویں برسی پر جمعرات کو کہا کہ تجارتی شہر میں رہنے والے مختلف قسم کے لوگوں نے اس بحران کے وقت سبھی اختلافات کو درکنار کرکے جس جذبے اور صبر کا مظاہرہ کیا تھا اس کی مثال نہیں ملتی۔26 نومبر 2012 کو ممبئی حملے کا اہم نشانہ ٹاٹا گروپ کا تاج ہوٹل تھا۔ اس حملے میں 150 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ رتن ٹاٹا نے حملے کی 12 ویں برسی پر انسٹا گرام پر ایک بہت ہی جذباتی پوسٹ لکھی جسے انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی شیئر کیا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ ٹاٹا نے ہوٹل تاج کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔رتن ٹاٹا نے لکھا، ’’12 سال پہلے آج کے دن جو شدید تباہی ہوئی تھی اسے بھلایا نہیں جا سکتا۔