ممبئی : ممبئی کے شمال مغربی علاقہ اندھیری کے لوکھنڈ والا کمپلیکس میں واقع ایک 14 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ جانے کی وجہ سے آتشزدگی میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ایک شہری عہدیدار نے بتایا کہ آگ صبح تقریباً 8 بجے ریا پیلس کی عمارت کی 14ویں منزل پر بھڑک اٹھی، جو اندھیری علاقے میں لوکھنڈ والا کمپلیکس کے 4 ویں کراس روڈ پر واقع ہے ۔ ایک شہری اہلکار نے بتایا کہ تین افراد زخمی ہوئے اور انہیں کوپر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔شہری حکام کے مطابق مرنے والوں کی شناخت چندر پرکاش سونی (74)، کانتا سونی (74) اور پیلوبیتا (42) کے طور پر کی گئی ہے۔