ممبئی : ممبئی کے میئر کشوری پیڈنیکر کو کسی نامعلوم شخص نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔اس سلسلے میں میئرز کے دفتر سے متصل آزاد میدان پولیس اسٹیشن نے ، پیڈنیکر کو مبینہ طور پر موت کی دھمکیاں ملنے کے بعد نامعلوم شخص کے خلاف جرم درج کیا ہے ۔پولیس نے تعزیرات ہند کی (آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت جرم درج کیا ہے ۔پولیس کے مطابق ، 21 دسمبر کو پیڈنیکر کو نامعلوم موبائل نمبر سے فون آیا تھا اور فون کرنے والے نے ، اپنا تعارف کرائے بغیر ہندی میں گفتگو کر رہا تھا اس نے ، مبینہ طور پر مئیر سے غیر مہذب زبان اندازمیں بات چیت کی۔