ممبئی کے کستوربا ہاسپٹل میں کورونا وائرس کیلئے یونٹ کا قیام

   

ممبئی ۔ 4 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے مشہور کستورباہاسپٹل میں کورونا وائرس سے مشتبہ طورپر متاثرہ افراد کی ٹسٹنگ کیلئے ایک یونٹ قائم کرنے کی تجویز ہے تاکہ پونے میں موجود نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی پر عائد زائد بوجھ کو کم کیا جاسکے جو ملک بھر سے آنے والے اسی نوعیت کے نمونوں کی ٹسٹنگ کرنے والا ادارہ ہے ۔ ریاست کے ایک سینئر ہیلت آفیسر نے کہا کہ کستوربا ہاسپٹل ایک بہترین سرکاری ہاسپٹل تصور کیا جاتا ہے ۔ فی الحال اس ہاسپٹل میں چھ مریضوں کو سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔