ممبئی ۔ احمدآباد بلٹ ٹرین کا مرحلہ وار آغاز

   

ممبئی : ریلوے بورڈ کے صدرنشین وی کے یادو نے کہا کہ ریلویز کی جانب سے ممبئی ۔ احمدآباد ہائی اسپیڈبلٹ ٹرین کا آغاز مرحلہ وار کیا جائے گا کیونکہ مہاراشٹرا میں اراضی کے حصول میں تاخیر ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں یہ ٹرین گجرات میں ہی چلائی جائے گی۔ مہاراشٹرا حکومت نے تیقن دیا ہے کہ آئندہ 4 ماہ میں 80% اراضی فراہم کی جائے گی۔