ممبران اسمبلی کی مدد سے بی جے پی کو کیا گیا بے نقاب : پٹواری

   

بھوپال، 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اعلی تعلیم جیتو پٹواری نے آج کہا کہ ہمارے تمام ممبران اسمبلی نے مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سازش کو بے نقاب کیا ہے ۔ریاست کی کانگریس حکومت کو گرانے کی مبینہ سازش کے انکشاف کے ایک دن بعد ان کی رہائش گاہ پر مسٹر پٹواری نے میڈیا سے کہا کہ گزشتہ دو تین دنوں میں جو واقعات ہوئے ، اس کی مکمل معلومات وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو تھی اور پورا عمل بی جے پی کو بے نقاب کرنے کے لئے تیار کیاگیا تھا۔ دہلی سے واپس آئے چھ اراکین اسمبلی سمیت تمام نے مل کر بی جے پی کی سازش کو بے نقاب کیا ہے ۔مسٹر پٹواری نے کہا کہ ہمارے تمام رہنما متحد ہیں اور ریاستی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہے ۔