نئی دہلی۔ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کے صنعتوں کے وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما اور دیگر ارکان پارلیمنٹ نے ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں دادابھائی نوروجی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر گلہائے عقیدت نذر کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ نے بھی گلہائے عقیدت نذر کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ اس وقت کے لوک سبھا اسپیکر جی۔ این ایس ماولنکر نے 13 مارچ 1954 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں دادابھائی نوروجی کی تصویر کی نقاب کشائی کی تھی۔