ممبرس دوسری خواتین کیلئے مثالی نمونہCOWE

   

ویمنس ڈے تقریب سے بنڈارودتاتریہ، جیش رنجن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 9 مارچ (سیاست نیوز) سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ انٹر پرینر شپ کی صلاحیتوں کی حامل خواتین کی مدد کی جانی چاہئے اور انٹر پرینر شپ کے ساتھ مہارت ہونی چاہئے کیونکہ مہارت کے بغیر انٹر پرینر شپ فائدہ مند نہیں ہوسکتا ہے۔ کانفیڈریشن آف ویمن انٹر پرینرس آف انڈیا (COWE) تلنگانہ چیاپٹر کی ویمنس ڈے تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہارت کے حامل شخص کی بہت مانگ ہوتی ہے اور اس طرح کے اشخاص کی کمائی بھی اچھی ہوتی ہے۔ مرکزی حکومت اختراعی اسکیمات کے ساتھ انٹر پرینر شپ کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور ریاستی حکومت بھی اس سمت میں بہتر اقدامات کررہی ہے۔ COWE کی جانب سے خواتین کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہیکہ وہ ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انٹر پرینرس بنیں۔ قرضہ جات کی فراہمی بالخصوص مدرا لون سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں سے انٹر پرینرس کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے اور کئی خواتین بزنس شروع کرنے کیلئے اس سے استفادہ کررہی ہیں۔ اس موقع پر جیش رنجن نے کہا کہ COWE ممبرس دوسری خواتین رول ماڈل ایک مثالی نمونہ ہیں۔ مسٹر این رامچندر راؤ بی جے پی ایم ایل سی نے بھی مخاطب کیا۔ اس ایک روزہ پروگرام میں معززین نے ان کی تقاریر اور پیانل مباحث کے ذریعہ ویمن انٹر پرینرس کیلئے موجود مواقع پر روشنی ڈالی۔ مہمان خصوصی جی سنیتا مہندر ریڈی ایم ایل اے آلیر نے ویمن انٹر پرینرس کو ان کے نمایاں کام اور کارناموں پر COWE ایوارڈس پیش کئے۔