ممبٸی میں اردو بھون کو منظوری، بی ایم سی نے اردو بھون کیلئے ابتدائی بجٹ دیڑھ کروڑ روئے کئے مختص

,

   

ممبئی میں اردو داں طبقہ کیلئے بی ایم سی نے اردو بھون کو منظوری دے دی ہے اور اس کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپئے کا ابتدائی بجٹ بھی مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اردو بھون سے متعلق تجویز بی ایم سی میں مقامی رکن اسمبلی یامنی یشونت جادھو نے پیش کی تھی جسے بی ایم سی نے منظور کر لیا ہے۔ ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین یشونت جادھو نے کہا کہ شیو سینا رکنِ اسمبلی یامنی جادھو کی جانب سے اردو بھون کا مطالبہ کیا گیا تھا، اسے منظور کر لیا گیا ہے ۔