ممتابنرجی نے تحفظ ماحولیات کیلئے دارجیلنگ دوڑ میں حصہ لیا

,

   

٭ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی نے تحفظ ماحولیات پر شعور بیداری کیلئے دارجیلنگ میں 10 کیلو میٹر کی دوڑ میں شرکت کے دوران لی گئی ویڈیو جاری کی۔ 64 سالہ ممتابنرجی اس دوڑ میں بھی اپنی روایات سوتی ساڑی سے ملبوس تھیں۔ سیکوریٹی گارڈس اور چند جرنلسٹس بھی ان کے ساتھ اس دوڑ میں شامل تھے۔ دوڑ کے اختتام پر ممتا نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ہمیں اس سیارہ کو بچانے اور تحفظ ماحولیات کیلئے ممکن مساعی کا عہد کرنا چاہئے۔