کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میرے پاس تین صفحاتی فہرست ہے۔ میں نے تمام فائلیں ڈھونڈنے کو کہا۔ پیسے لینا، پنشن لینا اور چاہتے ہیں۔ اتنے مسائل کے باوجود میں نے ریاست میں 106 فیصد ڈی اے دیا ہے، چھٹے پے کمیشن کے تحت سرکاری ملازمین کو تنخواہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیں محاذ کے دور حکومت میں سرکاری ملازمت نسل میں چلتی تھی۔ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج بی جے پی کے خلاف بولنا جرم بن گیا ہے۔اگر آپ بی جے پی کے خلاف بولتے ہیں تو آپ کو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔بی جے پی جاگیرداروں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ بنگال حکومت کاناطقہ بند کرنے کیلئے اب تک مرکزکی 160ٹیمیں آچکی ہیں۔ہر کوئی بدعنوان ہے، صرف بی جے پی سفید ہے۔ ممتا کا دعویٰ ہے کہ بنگال محرومی کا شکار ہے۔ ریاست کا سارا پیسہ روک لیا گیا ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ریڈ روڈ پر دھرنا دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ 100دن کام کے پروجیکٹ کو روک لیا گیا ہے۔وفاقی ڈھانچہ ختم کیا جا رہا ہے۔ ہمارا ٹیکس لینا پیسے نہیں دینا۔ 63 نے پراجیکٹ کی رقم روک دی ہے۔