ممتابنرجی کا ’’دیدی کے بول‘‘ عوام میں مقبول

   

کولکتہ۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عوام تک رسائی حاصل کرنے کے لیے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے اپنے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ’’دیدی کے بول‘‘ پروگرام شروع کردیا۔ کیوں کہ انہیں گزشتہ دو دنوں سے دو لاکھ افراد نے ٹیلی فون کرکے وزیراعظم کے عوام سے رابطے کے پروگرام کی طرح ایک پروگرام شروع کرنے کی خواہش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پروگرام میں عوام اپنے مسائل اور اپنی ہیلپ لائین نمبر اور ویب سائٹ سے ان کو واقف کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں اس لیے ناکامی ہوئی کیوں کہ عوام تک رسائی کا پروگرام شروع نہیں ہوا تھا۔ ایک ہزار سے زیادہ پارٹی قائدین 10 ہزار دیہاتوں کا آئندہ 100 دن کے دوران دورہ کریں گے اور عوام کے مسائل سمجھ کر ان کی شکایات کی یکسوئی کریں گے۔ عوام سے رسائی پروگرام کے تحت جو پرشانت کشور کی انتخابی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے، ترنمول کانگریس کی سربراہ نے ایک ہیلپ لائین 9137091370 اور ویب سائٹ www.didikebol.com کا آغاز کیا ہے۔ تاکہ عوام ان سے اور پارٹی کارکنوں سے راسط ربط پیدا کرسکیں۔