ممتابنرجی کا پینٹ برش کے ذریعہ احتجاج

   

Ferty9 Clinic

کولکتہ ۔ 28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے بعض دیگر آرٹسٹوں کے ساتھ پینٹ برش سنبھالا اور پینٹنگس بناتے ہوئے ترمیم شدہ قانون شہریت اور مجوزہ این آر سی عمل کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے عوام سے شہریت قانون کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی اور دوہرایا کہ وہ کبھی اسے اپنی ریاست میں لاگو ہونے کی اجازت نہیں دیں گی ۔ یہ پروگرام جس کا موضوع اینٹی CAAایجی ٹیشن رکھا گیا ، مایو روڈ پر واقع مہاتما گاندھی مجسمہ کے قریب منعقد کیا گیا جہاں ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے پینٹنگس کے ذریعہ اپنے احتجاج کو درج کرایا ۔ ( فوٹو صفحہ 5پر )