کولکاتا : مغربی بنگال اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران ممبر اسمبلی بتاکر ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے ایک دن بعد ہی ووزیرا علی ٰ ممتا بنرجی کی سیکورٹی میں بڑی چوک کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔مدنی پور شہر میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے قافلے میں ایک نامعلوم نوجوان خاتون پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر گاڑی کے سامنے پہنچ گئی۔ اس لڑکی کو دیکھ کر وزیر اعلیٰ نے گاڑی روک کر تھوڑی دیر بات بھی کی۔تاہم اس واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ کے سیکورٹی میں ایک بڑی خامی سامنے آئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ضلع کے دورے کے دوران مدینہ پور شہر میں ایک انتظامی میٹنگ کی۔ صبح وہ مدنی پور کے سرکٹ ہاؤس سے نکل کر جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ کے روٹ کے دونوں اطراف بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اور شہری رضاکار تعینات تھے ۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی وزیر اعلیٰ کے قریب نہ جا سکے ، سڑک کے دونوں اطراف رسیاں بھی باندھ دی گئی تھیں۔لیکن جب وزیر اعلیٰ کی گاڑی ایل آئی سی چوک کے قریب پہنچی تو نوجوان خاتون رسی کو ہٹا کر ممتا بنرجی کی گاڑی کے سامنے آگئی۔ ایک شہری رضاکار پولس اس نوجوان عورت کو روکنے کی کوشش کی مگر روکاوٹوں کو ہٹاکر قریب پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔پہلے تو وزیر اعلیٰ کی گاڑی نے خاتون کو اوورٹیک کیا لیکن خاتون کو دیکھ کر ممتا نے گاڑی کو روکنے کا حکم دیا وہ نوجوان عورت اس کی طرف بڑھی۔ تاہم اس وقت تک وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سیکورٹی گارڈز بھی آگئے ۔