ممتابنرجی کے شیوسینا کے ساتھ خصوصی تعلقات ہیں:راوت

   

ممبئی: شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا ان کی پارٹی کے ساتھ خاص رشتہ ہے ، اس لیے انہوں نے ان کا خیرمقدم کیا اور 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سمیت مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔بنرجی تین روزہ دورے پر ممبئی آئی ہوئی ہیں اور انہوں نے کل شام شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے اور سنجے راوت سے ملاقات کی تھی۔مسٹر راؤت نے محترمہ بنرجی کو مغربی بنگال کی شیرنی بتاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ ساتھ ہی سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس حکام کے ساتھ لڑ رہی ہیں۔ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت بھی ایسے ہی حالات کا سامنا کررہی ہے ۔ دونوں جماعتوں نے ان طاقتوں سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔