کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی میں پبلک اکائونٹ کمیٹی کے چیر مین کے عہدہ کو لے کر بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان جاری تکرار کے پیچ ممتا بنرجی نے نے بھی مکل رائے کی تقرری کی حمایت کی ہے ۔ بی جے پی نے چھ امیدواروں کے نام پیش کئے ہیں۔ جب کہ ترنمول کانگریس نے 14نام جمع کرائے ہیں ۔قیاس آرائی ہے کہ ترنمو ل کانگریس پی اے سی کے چیرمین کا عہدہ بی جے پی چھوڑکر ترنمول کانگریس میں شامل ہوچکے مکل رائے کو دینا چاہتی ہے ۔مکل رائے کے ذریعہ نامزدگی جمع کرائے جانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی بھی نامزدگی دے سکتا ہے ۔مکل رالے بی جے پی کے ممبر اسمبلی ہیں، بنے تمانگ بھی ان کی حمایت کررہے ہیں ۔دیکھتے ہیں کس کے پاس کتنی عوامی طاقت ہے ۔شوبھندوادھیکاری نے کہاکہ اسپیکر نے مکل رائے کی پی اے سی کی رکنیٹ سے متعلق معاملے کی سماعت کے لئے 16جولائی کو سماعت طلب کی ہے ۔وہ خود وہاں موجود رہیں گے اور وہاں سے انصاف نہیں ملاتو عدالت سے رجوع کریں گے۔