کولکاتا، 10جنوری(سیاست ڈاٹ کام)ترنمول کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر مکل رائے نے کہا کہ ممتا بنرجی این ڈی اے کے رابطے میں ہیں، مکل رائے کے اس بیان کے بعد بنگال کی سیاست میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے لیکن سیاسی گوشے مکل رائے کے اس بیان پر خاموش ہے ۔مکل رائے نے نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترنمول کانگریس کے کئی ممبران پارلیمنٹ اور ممبراسمبلی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار ہے ۔مکل رائے نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ممتا بنرجی بی جے پی قیادت کے رابطے میں ہیں اور وہ این ڈی اے میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔تاہم جب مکل رائے کے بیان پر نامہ نگاروں نے عدم اتفاق کا مظاہرہ کیا تو مکل رائے نے کہا کہ میں مذاق نہیں کررہا ہوں، وہ این ڈی اے کے رابطے میں ہیں اور ہمارے اتحاد کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔مکل رائے کے اس بیان کے بعد بنگال کی سیاست میں افواہوں کا بازار گرم ہے۔