کولکتہ۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی عین ممکن ہے 29 ڈسمبر کو رانچی میں ہیمنت سورین کی چیف منسٹر جھارکھنڈ کی حیثیت سے حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گی۔ پی ایم سی ذرائع نے کہا کہ ملک کے سرکردہ اپوزیشن قائدین کی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے جو ترمیم شدہ قانون شہریت اور مجوزہ ملک گیر این آر سی کے خلاف جاری احتجاجوں کے تناظر میں اپوزیشن کے اتحاد کا موقع فراہم کریگی۔ اس طرح اپوزیشن کی طرف سے ملک کو ٹھوس پیام ملے گا۔
