ممتا بنرجی اب اقتدارمیں واپس نہیں آئیں گی،پارٹی ایم ایل اے

   

کلکتہ: ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی گلش ملک کے ایک بیان نے ترنمول کانگریس کو پریشان کردیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی اب دوبار بطور وزیرا قتدار میں واپس نہیں آئیں گی ۔کچھ دن قبل ہوڑہ شمال سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی گوتم چودھری نے پارٹی کا موازنہ پرائیویٹ فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے کرتے ہوئے ممتا بنرجی کو برانڈقرار دیا تھا۔اب پنچلا سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی کے تبصرہ نے پارٹی کو بے چین کردیا ہے ۔پنچلاسے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی گلشن ملک نے کہا کہ اگر مجھے ووٹ نہ ملے تو میں سنیاس لے لوں گا۔ اور اگر میں پنچلا سے کامیاب نہیں ہوا توممتا بنرجی نوبنو میں نہیں بیٹھ پائیں گی ۔تاہم انہوں نے ممتا بنرجی کے سماجی و فلاحی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کے اقتدار میں ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بڑے پیمانے پر فلاحی اسکیمیں مل رہی ہیں ۔ترنمول کانگریس نے پنچایتی انتخابات سے قبل عوامی رابطہ بڑھانے کے مقصد سے’’دیدی کوچھ‘‘پروگرام شروع کیا ہے ۔