ممتا بنرجی اور اسٹالن کو کے سی آر کی مبارکباد

   

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہونے والے قائدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ چیف منسٹر نے مغربی بنگال کی چیف منسٹر اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو ہیٹ ٹرک کے لئے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل تیسری مرتبہ عوامی تائید سے تشکیل حکومت کیلئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کے سی آر نے ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن کو مبارکباد پیش کی جن کی قیادت میں پارٹی نے ٹاملناڈو میں 10 سال کے وقفہ کے بعد دوبارہ اقتدار حاصل کیا ہے۔ کے سی آر نے کیرالا میں بائیں بازو اتحاد کی کامیابی پر چیف منسٹر پی وجین کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے آسام کے چیف منسٹر اور بی جے پی قائد ایس سونو وال کو بھی دوسری مرتبہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔