ممتا بنرجی اور امیت شاہ کا ایک ساتھ لنچ

,

   

Ferty9 Clinic

بھونیشور 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت اڈیشہ میں آج ایک دلچسپ نظارہ اُس وقت دیکھنے میں آیا جب سیاسی میدان میں ایک دوسرے کے کٹر حریف چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی اور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے ایک ساتھ لنچ کیا۔ چیف منسٹر اڈیشہ کی جانب سے اہتمام کئے گئے اِس ظہرانہ پر چیف منسٹر بہار نتیش کمار بھی موجود تھے۔ ظہرانہ کا اہتمام چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنائک کی رہائش گاہ پر کیا گیا تھا۔ ظہرانہ کے دوران کھانے کے ٹیبل پر ممتا بنرجی اور امیت شاہ ایک دوسرے کے روبرو بیٹھے تھے جہاں اڈیشہ کی روایتی لذیذ کھانوں سے مہمانوں کی ضیافت کی گئی۔ اِس موقع پر وزیر پٹرولیم اور قدرتی گیس دھرمیندر پردھان بھی موجود تھے۔ تاہم کھانے کے دوران کیا کیا باتیں ہوئیں اِس بارے میں واضح طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آرہا ہے۔ تاہم سیاسی حلقوں میں یہ بات سنی جارہی ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں حریفوں کے درمیان ایک دوسرے پر کئے جارہے مسلسل تنقیدی حملوں میں کمی لانے پر بات ہوئی ہے۔ وزیر فینانس جھارکھنڈ رامیشور اوراؤن جنھوں نے اس میٹنگ میں جھارکھنڈ کی نمائندگی کی ، ظہرانہ میں شریک نہیں ہوئے۔چیف منسٹر نوین پٹنائک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ خوش قسمتی سے اُنھیں اِس حیرت انگیز میزبانی کا موقع ملا۔