کولکتہ ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے دن وزیراعظم مودی کو ان کے 69 ء ویں یوم پیدائش پر مبارکباد دی ۔ گمان ہے کہ ممتا بنرجی چہارشنبہ کو نئی دہلی میں انتظامی امور پر گفتگو کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کریں گی ۔ دریں اثناء گورنر جگدیپ دھنکر نے بھی مودی کو ان کے یوم پیدائش پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ دھنکر نے کہا کہ میں ان لاکھوں لوگوں میں شامل ہوں جو وزیراعظم کے یوم پیدائش پر ان کے لئے نیک خو اہشات کا اظہار کر رہے ہیں اوران کی اچھی صحت اور بسا زندگی کے لئے دعا کرتے ہیں۔