ممتا بنرجی اپوزیشن میٹنگ میں شرکت کیلئے 26کو موہالی جائیں گی

   

کلکتہ21فروری(سیاست ڈاٹ کام )وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اپوزیشن جماعتوں کی اگلی میٹنگ شرکت کے لئے 26فروری کو موہائی جائیں گی۔ترنمول کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ ہماری وزیرا علیٰ ممتا بنرجی 26فروری کو ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں حصہ لیں گی۔ 13فروری کو ممتا بنرجی دہلی میں شرد پوار کی دعوت پر اپوزیشن جماعتوں کی ریلی میں شرکت کی تھی۔13فروری کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کانگریس صدر راہل گاندھی اپوزیشن جماعتوں کے سینئر لیڈروں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔میٹنگ میں مودی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے مشترکہ پروگرام کے تحت مل کر کام کرنے پر اتفاق رائے قائم ہوا تھا۔بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں ممتا بنرجی کا اہم کردار رہا ہے اور انہوں نے 19جنوری کو کلکتہ میں ایک بڑی ریلی کی تھی جس میں ملک کے تمام بڑے اپوزیشن لیڈران شریک ہوئے تھے ۔