کولکاتا: ترنمول کانگریس نے بھرتی بدعنوانی کیس میں گرفتاری کے فوراً بعد پارتھو چٹرجی کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ پارٹی لیڈروں نے سابق وزیر تعلیم سے بھی خود کو دور کر لیا۔ ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے دلیل دی کہ پارتھو کی قریبی ارپیتا مکھرجی کے فلیٹ سے کروڑوں کی نقدی کی وصولی نے پارٹی کی شبیہ کو داغدار کیا ہے ۔ اب کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے کھلے عام دعویٰ کیا ہے کہ پارتھو چٹوپادھیائے نے جو کچھ کیا ہے وہ سب کے لیے شرمناک ہے ۔ وہ اس پارتھو چٹرجی کو نہیں جانتے تھے ۔ ساتھ ہی فرہاد نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو پارتھا چٹرجی نے دھوکہ دیا ہے ۔ ای ڈی کو پارتھو چٹرجی کے ساتھ ترنمول کانگریس کے مقامی کے لیڈروں جیسے کنتل گھوش، شانتنو بنرجی کے ساتھ تعلق کے اشارے ملے ، جو بھرتی گھوٹالہ کیس میں پھنسے ہوئے تھے ۔ ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے بدعنوانی کے معاملات میں پھنسنے کے بعد اپوزیشن بدعنوانی کے معاملے میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو براہ راست نشانہ بنا رہی ہے ۔ فرہاد حکیم نے اپوزیشن کو جواب دیا کہ ممتا بنرجی ایمانداری کی علامت ہیں۔