ممتا بنرجی تیسری مرتبہ ترنمول کانگریس چیرپرسن منتخب

,

   

Ferty9 Clinic

کولکاتا: مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی ایک بار پھر آج ترنمول کانگریس کی چیرپرسن منتخب ہوگئی ہے ۔ممتا بنرجی نے اس موقع پر پارٹی قائدین کو بی جے پی کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں گروہ بندی اورآپسی تنازعہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ترنمول کانگریس میں اس وقت اگلی نسل کو قیادت سونپنے اور پرانے لیڈروں کے درمیان اختلافات ابھر کر سامنے آرہے ہیں ۔اس موقع پر ممتا بنرجی نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری پارٹی کے تمام قائدین اور کارکنان وعدہ کریں کہ وہ آپس میں نہیں لڑیں گے۔ لڑائی جھگڑے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔پارٹی میںگروپ بندی کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ ترنمول کانگریس میں صرف ایک گروپ ہے اور اس میں ہم سب ہیں ۔
چیرپرسن دوبارہ منتخب ہونے کے بعد ممتا بنرجی کہاکہ پارٹی کو بنگال میں اگلے انتخابات میں تمام 42 لوک سبھا سیٹیں جیتنے کے لئے سخت جدوجہد کرنی ہوگی۔ ہمیں سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے ۔ممتا بنرجی 1998میں پارٹی کی تشکیل کے بعد سے ہی پارٹی کی سربراہ ہیں ۔