اندور۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے جنرل سیکریٹری، انچارج اُمور مغربی بنگال کیلاش وجئے ورگیہ نے آج کہا کہ چیف منسٹر مغربی بنگال قومی سلامتی کیلئے ایک خطرہ ہیں۔ وہ مغربی بنگال میں انٹرنیٹ پر امتناع کے سلسلے میں ردعمل ظاہر کررہے تھے۔ ترنمول کانگریس حکومت کے دور میں جرائم کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔ حالانکہ ان کے اس الزام کو برسراقتدار ترنمول کانگریس نے مکمل طور پر مسترد کردیا اور کہا کہ پارٹی مغربی بنگال میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
