ممتا بنرجی مرکزی اسکیموں کا نام تبدیل کررہی ہیں :ادھیکاری

   

کلکتہ : میونسپل انتخابات میں اپنے ہی گڑھ میں شکست کا سامنا کرنے کے بعداپوزیشن لیڈر و بنگال میں سینئر بی جے پی لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے اس شکست پر کوئی تبصرہ کرنے کے بجائے وزیر اعظم نریندر مودی کوخط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت مرکزکی اسکیموں کا نام تبدیل کرکے اس کو بنگال حکومت کی اسکیم ہونے کا دعویٰ کررہی ہے ۔جب کہ ان اسکیموں کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے فنڈ ملتے ہیں ۔خیال رہے کہ کانتی میونسپلٹی پر گزشتہ چالیس سالوں سے ادھیکاری خاندان کا دبدبہ تھا۔پہلے ان کے والد ششیر ادھیکاری چیرمین ہوتے تھے اور اس کے بعدا ن کے چھوٹ ے بیٹے سومندو ادھیکاری چیر مین تھے ۔