ممتا بنرجی نے مغربی بنگال میں ‘دی کیرالہ اسٹوری’ پر لگا دی پابندی، پروڈیوسر نے کیا رد عمل

   

Ferty9 Clinic

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو ریاست میں پروڈیوسر وپل شاہ کی ‘دی کیرالہ اسٹوری’ فلم پر پابندی لگانے کا اعلان کیا۔ ادا شرما کی اداکاری والی فلم جمعہ (5 مئی) کو بڑے تنازعات اور اس کی ریلیز کو چیلنج کرنے والی متعدد عرضیوں کے درمیان سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ بنرجی کا یہ اعلان چنئی سمیت چند شہروں میں مظاہروں کے بعد تمل ناڈو میں ملٹی پلیکسز نے ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کی اسکریننگ بند کرنے کے ایک دن بعد کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے ممتا بنرجی کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’مغربی بنگال حکومت نے فلم دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ نفرت اور تشدد کے کسی بھی واقعے سے بچنے اور ریاست میں امن برقرار رکھنے کے لیے ہے۔ فلم دی کیرالہ اسٹوری کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک ہندو خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اسلام قبول کرکے اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا کو اسمگل کر دی جاتی ہے.