ممتا بنرجی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں نندی گرام میں بی جے پی کے شوبھندو ادھیکاری کی جیت کو چیلنج کیا

   

Ferty9 Clinic

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کلکتہ ہائیکورٹ میں اسمبلی انتخابات میں نندیگرام سیٹ پر بی جے پی رہنما شوبھندو ادھیکاری کی جیت کو چیلنج کیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے نندیگرام اسمبلی سیٹ پر ووٹوں کی گنتی کے لئے ترنمول کانگریس کی درخواست مسترد کردی تھی۔ ممتا بنرجی نے 2 مئی کو ووٹوں کی گنتی میں شوبھندو ادھیکاری سے ہارنے کے بعد ہی عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ووٹوں کی گنتی کے ایک دن بعد ، انہوں نے دعوی کیا تھا کہ حلقہ میں ووٹوں کی گنتی کی نگرانی کرنے والے انتخابی افسر کو دھمکی دی گئی تھی۔