ممتا بنرجی پر جم کر برسے وزیراعظم مودی، کہا:دیدی نے بھروسہ توڑا،ہم بھروسہ جیتیں گے،آپ کے خوابوں کیلئے جئیں گے

,

   

کولکاتہ کے بریگیڈ پریڈ گراونڈ میں بی جے پی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے آپ کا بھروسہ توڑا ہے لیکن ہم آپ کا بھروسہ جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام نے ممتا دیدی پر بھروسہ کیا تھا لیکن دیدی اور ان کے لیڈر نے یہ بھروسہ توڑ دیا۔ان لوگوں نے بنگال کا اعتماد توڑا ہے۔بنگال کی بے عزتی کی ہے۔مزید کہا کہ بی جے پی کے قیام کی بنیاد میں بنگالی فکر ہے۔بی جے پی وہ پارٹی ہے،جس کے قیام کی ترغیب بنگال کے عظیم سپوت ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی ہیں۔بی جے پی وہ پارٹی ہے جس کے نظریہ میں بنگال کی مہک ہے۔