ممتا بنرجی پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم 29 سال بعد بری

   

کولکاتا ، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لالو عالم جو چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی پر لگ بھگ تین دہے قبل سنگین حملہ کرنے کا ملزم ہے، اُسے آج ثبوت کے فقدان پر ایک سٹی کورٹ نے بری کردیا ہے۔ جج پشپال ستپاٹھی نے یہ فیصلہ سنایا۔29 سال قبل 16 اگست 1990ء کو جب ممتا بنگال میں صدر یوتھ کانگریس تھیں، اُن کے سر پر اُس وقت کے سی پی آئی (ایم) لیڈر بادشاہ عالم کے بھائی نے لاٹھی سے مارا تھا اور اس ضرب سے ان کے سر کی ہڈی میں فریکچر آیا تھا۔