نئی دہلی 24فروری (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے پرھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) اسکیم کا فائدہ ریاست کے کسانوں کو دلانے کی اپیل کی ہے ۔ تومر نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست میں اس اسکیم کو نافذ کئے جانے سے 70 لاکھ غریب کسانوں کو فائدہ ہو گا۔ اس سے اہل کسانوں کو سالانہ 6,000 روپے کی مالی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کو نافذ کرنے سے مغربی بنگال کے لیے 4,000کروڑ روپے کی رقم ملے گی جس سے اس کی معیشت مضبوط ہوگی۔مغربی بنگال کے 10 لاکھ کسانوں نے پورٹل کے ذریعے ‘پی ایم کسان’ اسکیم کے فائدے کے لئے وزارت زراعت میں درخواست دائر کی ہے ۔وزارت نے یہ درخواست نامہ ریاستی حکومت کو بھیج دیئے ہیں اور اس سے اپنی رضامندی دینے کی اپیل کی ہے ۔