وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کل وزیرا عظم مودی سے ملاقات کی اور ان سے 20.000 کروڑ روپے کے مجموعی مالی پیکیج کا مطالبہ کیا۔ وزیرا عظم یاس طوفان سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کےلئے اڑیسہ اور بنگال کے دورے پر ہیں۔وزیرا علیٰ ممتابنرجی نے وزیرا عظم مودی سے مشرقی مدنی پور کے کائیکنڈہ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ریاست کو ہونے والے نقصان سے متعلق ایک رپورٹ سونپی ۔ دیگھا میں بی ڈی اوز سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ طوفان یاس کی وجہ سے ریاست کو 20ہزارکروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ، ریاستی حکومت نے وزیر اعظم سے دیگھا کے لئے 10,000کروڑ اور سندربن کے لئے مزید 10,000 کروڑ کا مالیاتی پیکیج کا مطالبہ کیا گیا ہے۔